Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب بھی کچھ لوگ بجلی چوروں کیساتھ ملے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سنگین بحران موجود ہے، پورا ملک یک زبان ہو کر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نگران حکومت نے کہا کہ بل جولائی کا ہے اور ہم اگست میں آئے ہیں، بتانا چاہتا ہوں آپ حکومت کا حصہ ہی تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت بجلی کے حوالے سے جو معاہدے کیے ہوئے ہیں وہ ظالمانہ ہیں، ن لیگ نے جو ماضی میں معاہدے کیے وہ قابل افسوس ہے، ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے بھی صرف معاہدے ختم کرنے کی بات کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 3 سال سے زائد عرصے میں پی ٹی آئی یہ کام نہ کر پائیں، اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں