الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی کا آرڈر معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی کے آرڈر کو الیکشن کمیشن نے موخر کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈائریکٹر ایچ کیو الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کے جنرل الیکشن تک الیکشن کمیشن نے تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی کا ٹرانسفر خلاف ضابطہ ہے، خط کے ذریعے ایک بار پھر قانون شک کو پڑھا جائے۔
الیکشن کمیشن ایچ کیو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عام انتخابات تک الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر یا ملازم کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ مذکورہ آفسیر ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ محمد نصیر احمد کے تبادلے کے احکامات فوراً معطل کیے جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















