الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایف آئی اے میں اعلیٰ سطحی تبادلے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے بیس افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مجاہد اکبر کو ہیڈ کواٹر سے ڈی جی ساؤتھ کراچی تعینات، یاسین فاروق کو ایف آئی اے اکیڈمی سے ہیڈ کواٹر جبکہ احسان مسعود کو بلوچستان سے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق عمران محمود کو سائبر کرائم اسلام آباد ڈائریکٹر بلوچستان جبکہ سید شاہد حسن کو لاہور سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















