Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے بلوں میں اضافہ؛ انجمن تاجران کا ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان

بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر انجمن تاجران نے ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو نیا بحران جنم لے سکتا ہے، پہلے ہی ملک میں کئی بحران شدت اختیار کر چکے ہیں۔

اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف تاجر برادری آج ملک بھر میں سراپا احتجاج ہے، 31 اگست بروز جمعرات ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے نے تاجر برادری کو برباد کر کے رکھ دیا ہے، مفت بجلی مفت پیٹرول مفت گیس اور تمام مراعات بند کر دی جائیں۔

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں