Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کا آئینی مدت میں انعقاد ضروری ہے، سابقہ حکومت نے مردم شماری شائع کرنے کا فیصلہ بدنیتی کی بنیاد پر کیا، نومبر میں ہونے والے انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے، تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا جائے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریں۔

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں