Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کے لیے آیا، ملاقات میں انتخابات کے فنڈز سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کروانے کے لیے آئے ہیں یہی ہماری زمہ داری ہے، انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن جب کہے گا ہم انتخابات کروائیں گے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں