Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا ہے، ملزم محمد قاسم اور ملزم محمد سجاد بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے، چھاپوں کے دوران ملزمان سے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں