Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے، مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حکومت پاکستان اور یو این وویمن کے زیر اہتمام خواتین کے تحفظ اور استحصال کے خاتمے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں خواتین سے زیادتی کو بھارتی قابض افواج ایک جنگی ہتھیار اور ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر کیا گزرتی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور استحصال کے خاتمے کے لیے ہمیں حکومتی پالیسی اور قوانین کے عملی نفاذ کے درمیان فاصلوں کو کم سے کم کرنا ہوگا جبکہ متاثرہ افراد کو اس بات کا یقین دلانا ہوگا کہ وہ کمزور نہیں۔

کانفرنس میں خواتین کو حقوق و انصاف کی فراہمی اور استحصال کے خاتمے کے حوالے سے مختلف سٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں