Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی نصاب کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، سمیع سعید

محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ قومی نصاب کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت تعلیم ،  صحت کے منصوبوں  اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آوٹ آف اسکول چلڈرن کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کامنصوبہ قابل ستائش ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محمد سمیع سعید نے یہ بھی کہا کہ اسکلولز میں آئی ٹی کی سہولیات طلباء کو دور جدید کے تقاضوں سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت و تعلیم کے میدان میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ٹھوس اقدمات اٹھائے ہیں، اسلام آباد کے لئے منظور شدہ منصوبہ ٹیچرز انسٹیٹیوٹ اساتذہ کی استطاعت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

محمد سمیع سعید نے یہ بھی کہا کہ قومی نصاب کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، یکساں اور جدید چیلنجز سے ہم آہنگ نصاب طلباء کی ذہن سازی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اہم ہے۔

نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے وزارت منصوبہ بندی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ باہمی روابط کو مذید مضبوط بنائیں۔

متعلقہ خبریں