Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو ہٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھا جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اپنے امور غیرجانبداری اور مستعدی سے سرانجام نہیں دے رہے ہیں، کے پی کے صاف شفاف منصفانہ عام انتخابات کے لئے درکار معاونت نہیں کر پا رہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کے لئے صاف ستھرے اور مستعد افسر کو تعینات کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو ہٹا کر فوری نیا آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی طرف سے مراسلہ بھجوایا دیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں