Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

 چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزارت قانون نےسائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنےکی اجازت دیدی ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسماعت اٹک جیل میں ہوگی۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین ہی کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں