Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ امن مشن اجلاس کی افتتاحی تقریب

اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس 2023 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سینٹر برائے پیس اینڈ سٹیبیلٹی (CIPS) اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، کانفرنس کا موضوع ”اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کی حفاظت اور سلامتی“ ہے۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے دوران شہید ہونے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اقوامِ متحدہ کے محکمہ امن اور آپریشنل سپورٹ کے انڈر سیکرٹری جنرل، پاکستان کے وزیر خارجہ و دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں