Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشین؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک

کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشین میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع  پشین کے علاقے سرخاب میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، تاہم مارے جانے والے چاروں افراد دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نشاندہی ہونے پر کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کی ایک اسپشلائزڈ ٹیم کو کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں