Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوداع پی ٹی آئی؛ تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گرگئیں

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے عہدیداران نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹرز شعیب کریم، قاسم عزیز خان، خواجہ سہیل مقبول، سید رضوان شاہ نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات کی اور عبدالعلیم خان اور جہانگیرخان ترین کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنمائون نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مئی کا واقعہ تاریخی سانحہ ہے، اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر، ترقی اور استحکام کے وژن پر گامزن ہے۔

ڈاکٹرمراد راس نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کا پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

اس کےعلاوہ میاں خالد محمود اورڈاکٹرمراد راس کے ساتھ ملاقات میں بوگی روڈ ریلوے سٹیشن سے حاجی عرفان میو، جاوید چھونی نے بھی ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں