Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈانس پر پابندی، نگران پنجاب حکومت کا ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم لانے کا اعلان

اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش اور بیہودہ مجرے بند کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 سمیت تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی، ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 7 دن کے اندر 150 برس پرانے قوانین پر نظر ثانی کے بعد ترامیم تجویز کرے گی۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم کی منظوری پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی، اسٹیج ڈراموں میں ڈانسز پر مکمل پابندی کی تجویز دی جا رہی ہے، ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ سمیت تمام قوانین میں ترامیم کا مقصد تھیٹر کو بچانا ہے، پنجاب کونسل آف آرٹس ایکٹ 1975 کی شق 15 کونسل کو ایسے قوائد و ضوابط کی تیاری کا اختیار دیتی ہے جو ایکٹ کی تمام دفعات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں میں فحش مجرے معاشرے کو اخلاوی تباہی کی جانب لے جا رہے تھے، نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور حقیقی تھیٹر کے احیاء کے لیے حکومتی مداخلت نا گزیر تھی، اسٹیج ڈراموں اور تھیٹرز بارے سخت اقدامات اپنی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے تحفظ کے لیے ہیں، جینون فنکاروں نے تھیٹرز میں فحاشی روکنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔

عامر میر نے مزید کہا کہ اپ تھیٹرز تہذیب اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہی چل پائیں گے، حکومت اس معاملے میں پرعزم ہے اور بلیک میل نہیں ہو گی۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں