Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت فری یونٹس کے معاملے پر عوام سے ہاتھ کرگئی

اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو بجلی کے فری یونٹس کی فراہمی کے معاملے پر نگران حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت افسران کے فری یونٹس ختم کرنے کے بجائے متبادل انتظامات کا جائزہ لینے لگی۔

ذرائع نے بتایا کہ فری یونٹس کے خاتمے کے بجائے متبادل انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کابینہ اجلاس میں واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے موقف اختیار کیا کہ فری یونٹس ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہوگی۔

نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دیدی جبکہ وزارت خزانہ جانب سے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن نے ملازمین کو فری یونٹس کی بجائے اس کے برابر رقم دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاور ڈویژن نے مانیٹایزیشن کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں