Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کے ویژن پر دیہات سدھار پروگرام کا آغاز

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن پر دیہات سدھار پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری کے حکم پر تحصیل بھر کی یونین کونسل میں صفائی مہم جاری ہے، تحصیل کی 32 یونین کونسل میں صفائی کیلئے ڈیلی ویجز پر اسٹاف رکھ کر صفائی شروع کر دی گئی ہے۔

صاف صفائی کا جائزہ لینے کیلئے نائب تحصیلدار سجاد خان قیصرانی نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

گاؤں کی آبادی والے علاقوں کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کیلئے تحصیل انتظامیہ پر عزم ہے، فی یونین کونسل میں دو سنیڑی ورکر اور ایک رکشہ ڈرائیور کو بھرتی کر دیا گیا ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں