محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے ریگی ماڈل ٹاؤن زون فور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
پولیس پارٹی دہشت گردوں کی فائرنگ سے محفوظ رہی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















