Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بل 2023 کی منظوری دے دی

گورنر سندھ نے کامران خان ٹیسوری ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ترمیمی ) بل 2023 کی منظوری دے دی۔

بل میں ماس ٹرانزٹ ایکٹ 2014 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔

ترمیم کے مطابق ماس ٹرانزٹ بس اسٹیشن ،ڈپو میں بلا اجازت داخل ہونا،بلا ٹکٹ سفر کرنا،ماس ٹرانزٹ بس کوکسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے یا اس کے سفر میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا جس پر دئیے گئے رولز کے مطابق جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ترمیم کے مطابق اگر کوئی شخص ذیلی دفعہ (2) کے تحت کوئی جرم کرتا ہے تو آپریٹر مقررہ جرمانے عائد کرنے اور وصول کرنے کا مجاز ہوگا اور جرمانے  کی رقم مقررہ  اکاؤنٹ  ہیڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

اگر کوئی شخص مقررہ طریقے سے جرمانہ جمع کرانے میں ناکام رہتا ہےتو اس ایکٹ کے تحت جرم کا ارتکاب سمجھا جائے گا۔

مجاز اتھارٹی،افسر،یا ایجنٹ دائرہ اختیار کی عدالت میں ایسے شخص کے خلاف جرمانے کی وصولی کے لیے شکایت درج کراسکے گا۔

متعلقہ خبریں