نگران وزیر منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ عوام تک ریلیف پہنچانے کیلئے تمام اسٹیک ہالڈرز اپنا موثر کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر سمیع سعید کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افراط زر سے متعلق گگفتگو کی گئی۔
وزیر منصوبہ بندی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کے دباؤ کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس تواتر سے منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کو قابو کرنے کے لئے اصلاحی اقدامت اٹھائے جارہے ہیں، قوائد و ضوابط کے مطابق صوبائی حکومتیں پیشگی اقدمات اٹھائیں۔
سمیع سعید نے مزید کہا کہ عوام تک ریلیف پہنچانے کے لئے تمام سٹیک ہالڈرز اپنا موثر کردار ادا کریں، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریات مناسب دام پر مہیا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















