Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، چیف آف آرمی اسٹاف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین اوری واین کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر مشترکہ میزبانی پاکستان اور چین نے کی اور اس دوران آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھی مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت اور سرمایہ کاری ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں