پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں اور تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















