Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کیلئے کوششوں کی اشد ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی فریڈرک جون و دیگر مسیحی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں مرتضیٰ وہاب نے جڑانوالہ واقعہ سے متعلق مسیحی کمیونٹی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی رہنما ہونے کے ناطے ہمیں بین المزاہب اور مزہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جڑانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافز کرنے والے اداروں سمیت سیاسی قیادت اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ایسے واقعات عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمائش کے منتظمین اور تمام مندوبین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تئیسویں آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش مقامی سطح پر آئی ٹی اور کمیونیکیشن کو سمجھنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایسے ایونٹس کراچی کے متعلق منفی تاثر کو ختم کرکے شہر کا مثبت امیج ابھارسکتے ہیں اور پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی 55 فیصد ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، درست رہنمائی اور مواقع ملیں تو یہ نوجوان آئی ٹی میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں، آئی ٹی سی این کے ایم سی کی زمینوں پر آئی ٹی پارک بنائے تو شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اور ڈپٹی میئر کراچی اس قسم کے منصوبوں میں آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، ہم ایک ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ایک اچھا بزنس ماڈل پیش کرسکتے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آیئے ذہنی رکاوٹوں کو دور کریں اور شہر کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا بیڑہ اٹھائیں، کراچی میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور کاروبار کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے، اس سے کراچی، صوبہ سندھ اور پورے پاکستان کا بھلا ہوگا۔

متعلقہ خبریں