Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

6 ستمبر ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، جمال شاہ

نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے 6 ستمبر کو منائے جانے والے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک ہفتہ طویل ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ نے ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں بچوں اور نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ثقافتی سرگرمیوں میں لائیو پرفارمنس، سٹیج ڈرامے، پتلی تھیٹر، میوزیکل کنسرٹ، ثقافتی نمائشیں، سیمینار، ٹیبلوز وغیرہ شامل ہیں۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان پاکستانیوں کے لیے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں نے ہمارے قومی ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ثقافتی تقریبات کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے مزید کہا کہ اس دن کی مناسبت سے قومی نغمات کی میگا میوزیکل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور گلوکار قومی گیت گائیں گے۔

متعلقہ خبریں