ٹھٹھہ میں پک اپ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث 5 افراد جانبحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل کے قریب قومی شاہرہ پر پک اپ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم سے 5 افراد جانبحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مقامی افراد نے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ماہیگیر تھے جو مچھلی کا شکار کرنے کے لیے پک اپ میں جا رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















