لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مثبت کیس سامنے آئے، لاہور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 525 ہو گئی، 8 پروبیبل اور 99 مشتبہہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔
24 گھنٹوں لاہور میں 1043 مثبت لاروا ملنے پر 8 ہزار 626 گھروں و جگہوں پر ڈینگی سپرے کیا گیا، شہری ڈینگی مچھر و لاروا کے حوالے سے اطلاع دے رہے ہیں جس پر فوری کارروائی ہو رہی ہے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر لاہور میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں و مانیٹرنگ کو فعال کر دیا گیا ہے۔
مثبت کیس سامنے آنے پر 1810 گھروں میں ڈینگی کیس ریسپانس جبکہ 1808 گھروں میں ڈینگی سپرے کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41054 انڈور چیکنگ کے نتیجے میں 1003 مثبت لاروا گھروں سے ملے۔
آوٹ ڈور 8213 ڈینگی سرویلنس کے نتیجے میں 40 جگہوں سے مثبت لاروا شناخت ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















