Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں پہلی بار پنجاب پولیس نےای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا ہے، شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد  باآسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کو شہری پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں اور پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ہے جس سے ٹریفک پولیس آپ کے لائسنس کی تصدیق کر سکتی ہے، ای ڈرائیونگ لائسنس کے فیچر میں کلرڈ تصویر، ایڈریس اور لائسنس کی مکمل تفصیل موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر چکی ہے، صوبہ بھر میں لائسنس اجراء سنٹرز کی تعداد کو 45 سے بڑھا کر 200 سے زائد کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس اور وارڈنز کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں