Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افسران کے تقرر و تبادلے؛ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد نہ ہو سکا

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد بھی افسران کے تقرر و تبادلے پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ حکومت کو سینئر انتظامی افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کی ہدایت دے دی گئی ہےم جبکہ نگران سندھ حکومت نے تاحال عملدرآمد نہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع سندھ حکومت نے بتایا کہ آج یا کل الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل ہوجائے گا، بڑے پیمانے پر پولیس افسران ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کے تبادلے کیے جائیں گے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر انتظامی افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آخری میں ایک ہفتے میں تقرریوں اور تبادلوں کو یقینی بنانے ہدایت کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں