Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراطلاعات کی گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ بیان میں نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ علاوہ ازیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں