میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ہدایات دی کہ تمام مافیا کے آگے کھڑا ہونا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے معاشرے کے مثبت پہلو کو اجاگر کرتا ہے، ہم نے اس شہر کی صحیح طریقے سے برانڈنگ نہیں کی، اس شہر میں سب کچھ ہے لیکن کچھ لوگ منفی باتیں کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے ہدایات دی تمام مافیا کے آگے کھڑا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بڑا ہو رہا تھا تو لیاری کھیلوں سے متعلق بہت اہم سمجھا جاتا تھا، لیاری نے آپ کو بہترین آرٹسٹ دیے ہیں، ناصر کریم بلوچ بھی پاکستان کی یوتھ فٹبال ٹیم کا حصہ تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی بیٹی کو پروموٹ کیا، عورت کے اندر ہم سے زیادہ تحمل اور برداشت ہوتا ہے، بڑی اچھی کوشش ہے لیاری ٹاؤن کی جانب سے، ہماری آنے والی نسلوں کو یہ مائیں بہنیں پروان چڑھاتی ہیں اور بچیوں کو با اختیار بنانے کے لیے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے لوگ کہتے ہیں بیٹی تم کسی سے کم نہیں ہو تم دنیا کا مقابلہ کر سکتی ہو، جو لوگ منفی باتیں کرتے ہیں ان کی تصویریں یہاں بھی لگی ہوئی ہیں، یہاں کا ٹاؤن چیئرمین میری پیپلزپارٹی کا جیالہ ہے، لوگوں کے دلوں میں تیر ہے بے نظیر ہے، بینرز لگانے اور پوسٹر لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے، لیاری میں سڑکوں کو بہتر کرنے سے متعلق ہم نے اقدامات اٹھائے، ہم لیاری کی تمام دیواروں کو رنگوں سے بھریں گے۔



















