Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی بے روزگاری سے عوام تکالیف میں ہے، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری سے عوام تکالیف میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کسی جماعت سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہوگا ہم اپنے جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پی کے اور بلوچستان میں بھی کسی جماعت سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں کرینگے پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوگی۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نوکریاں دی مگر مخالفوں عوام سے روزگار چھین نے کے لیا عدالت میں چلے گئے، اگر نگران حکومت عوام آئین کے مطابق وقت پر انتخابات نہیں کراتی تو یہ عوام کے غیظ و غضب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1973 کا آئین کی بحالی ایم آر ڈی سمیت مختلف تحریکیں چلائی، سب کو پتا ہے پیپلز پارٹی کی تحریکیں کیسی ہوتی ہے ، میں اپنے ورکروں کو انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آیا ہوں

 پیپلزپارٹی سندھ کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران حکومت چل رہی ہے نگران حکومت آئین میں نوے دن کے لئے آتی ہے، ہمارہ مطالبہ بھی یہ ہی ہے کہ نوے دن میں انتخابات ہونے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے عوام تکالیف میں ہے، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے دھوکا دہی کی، پچھلی حکومت عوام دشمن تھی، صوبائی خودمختاری کے خلاف تھی لیکن ہم نے عدم اعتماد سے ان سے چھٹکارہ لیا۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی بھی احتساب کی مخالفت نہیں کی اور نہیں کرنی چاہیے جبکہ اگر کسی کے خلاف کوئی مقدمات ہے تو اسے عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ نگران حکومت نوے دن سے زیادہ حکومت کرنے کا سوچئے بھی نہیں، عوام کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ کون عوام دوست ہے اور کون دشمن ہے، ہم پی ڈی ایم میں نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے گی۔

متعلقہ خبریں