Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت جب ہر چیز کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے تو کم کیوں نہیں کر سکتی، نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نگران حکومت جب ہر چیز کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے تو کم کیوں نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی اس وقت واحد جماعت ہے جو عوام کی آواز بنی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے تیار کردہ حکمران ہم پر مسلط ہیں، ان حکمرانوں کی مراعات ہم پر مسلط کی ہوئی ہے، یہ جاگیر دار طبقہ ٹیکس بھی نہیں بھرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے، چینی کی قیمت 200 تک پہنچ چکی ہے، ہمارا مطالبہ ہے فرانزک ہونا چاہیے، یہ کہ کر جان نہیں چڑھائی جا سکتی کہ نگران حکومت کے پاس اختیارات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت جب قیمتیں بڑھا سکتی ہے تو کم کیوں نہیں کر سکتی؟ سینیٹر مشتاق احمد کی تجاویز پر عمل ہونا چاہیے، دفاعی بجٹ میں بھی جو چیزیں غیر ضروری ہیں ان پر کٹ لگنا چاہیے، آرڈیننس لگا کر جاگیر داروں پر ٹیکس لگائیں جائیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ شہر میں بلدیاتی مسائل بھی کافی ہیں، مواچ گوٹھ میں حادثے کے بعد بھی گٹر کے ڈھکن نہیں لگے، رانی پور کی طرح ہر جگہ سے پیپلز پارٹی کے خلاف آواز آٹھ رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کچے اور پکے کے تمام ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ہوں، 2013 کی طرح ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں