نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ڈاکٹر شمشاد اختر کو مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ مہنگی بجلی، ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، معیشت کمزور ہونے کے سبب عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے۔



















