Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کا عمل جاری

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیٹر، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کا مقصد حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا  تھا۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے مختلف پہلوئوں پر پیش رفت کا سے آگاہ کی، کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی جاری آؤٹ ریچ حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیرون ملک کاروباری برادری اور مشنز کو شامل کرکے اس عمل کو مزید آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

 جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارش کی گئی اور سرمایہ کاروں کے لئے ویزا کی سہولت پر غور بھی کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں