گوادر میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید پاک بحریہ کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے دو شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ ایک شہید کی نماز جنازہ آج ہو گی۔
لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی نماز جنازہ آج ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
ہیلی کاپٹر معاون پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کا تعلق اسلام آباد سے تھا، ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ایچ الیون اسلام آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
سی کنگ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر سید جواد علی شاہ شہید کا تعلق کراچی سے تھا جن کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ہے، ان کو کراچی میں ہی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر کے ٹیکنیشن ایبل سی مین حسنین حیدر شہید کا تعلق چنیوٹ سے تھا جن کی نماز جنازہ آبائی علاقے چنیوٹ میں ادا کی گئی ہے، ان کو بھی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چنیوٹ میں ہی سپرد خاک کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















