Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

پاکستانی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کیجانب سے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کیلئے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 15 ارب سے زائد اضافی رکھے گئے تھے، آئی پی پیز کیلئے مختص اضافی رقم کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کیلئے مختص کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارت خزانہ حکام دوبارہ بات کریں گے۔

نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں