Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے داماد اور ان کی بیٹی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول تین سو روپے سے اوپر جا رہا ہے، ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، اس لئے انہوں نے ضرور آنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نواز شریف کی آمد کی تاریخ دیگی، نواز شریف کے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، بجلی کے بحرانوں پر بھی قابو پا لیا گیا تھا، دہشت گردی بھی قابو میں تھی، بیرونی سرمایا کاری ہو رہی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں