مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہول سیل میں فی کلو چینی کی قیمت میں 2 روپے کمی سے 176 روپے ہوگئی ہے، ریٹیل میں چینی کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی ہے۔ اگر شوگر مافیا کے خلاف ایکشن تیز کیا تو قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قیمیتیں 210 اور 220 روپے کی بے بنیاد خبریں نہ پھلائی جائیں۔ بے بنیاد خبریں چلا کر مافیا کو سپورٹ نہ دی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















