نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو محنت کرنی پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس کے دوران انہیں پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں، پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس نے ماضی میں شاندار فضائی سروسز فراہم کیں اور دنیا بھر میں نام کمایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کو ایک بار پھر بہترین ادارہ بنانے کے لیے مینجمنٹ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے، پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے ری اسٹرکچرنگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر نگران وزیراعظم برائے ہوا بازی، ایئر مارشل رٹائرڈ فرحت حسین، مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















