Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر برائے پیٹرولیم محمد علی جمعے کو کراچی پہنچیں گے

جمعے کے روز نگران وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم محمد علی کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں نگران وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم محمد علی سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد ملاقات کرے گا۔

عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیڑولیم ڈیلرز وفاقی وزیر کے سامنے سابقہ حکومت کا معاہدہ پیش کریں گے، سابقہ حکومت نے پیڑولیم ڈیلرز کے فی لیٹر مارجن میں 1.64 پیسے اضافے کا معاہدہ کیا تھا، پیڑولیم ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے کے حساب سے اضافہ چار اقساط میں کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم معاہدے پر عملدرآمد کریں، حکومت نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو مجبورا ملک بھر میں پیڑول پمپس بند کر دیں گیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں