Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کا گوادر فشریز کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

پاک بحریہ کا گوادر فشریز کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی گوادر میں موجود غوطہ خور ٹیم کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے مدد کے لیے ہنگامی کال موصول ہوئی، غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران ڈوبنے والے ماہی گیر کی لاش تلاش کر لی ہے۔

لاش تلاش کرنے کے بعد پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے ماہی گیر کی میت کو سول انتظامیہ کے سپرد کر دیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں