Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس کی بڑی کارروائی؛ کھاد اور چینی سے بھرے 14 ٹرکس پکڑے لیے

لاڑکانہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھاد اور چینی سے بھرے 14 ٹرکس اور ٹرالرز پکڑے لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام ٹرکس اور ٹرالرز بقا پور تھانہ کی حدود میں موجود ہیں، ٹرکس اور ٹرالرز میں کھاد اور چینی کی ہزاروں بوریاں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھاد اور چینی کے 25 ٹرالرز لاڑکانہ اور قمبر شھداد کوٹ میں آنے کی اطلاع تھی، 14 پکڑے گئے ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کھاد اور چینی فرضی ناموں سے صادق آباد، ڈہرکی سے لاڑکانہ اور قمبر شھدادکوٹ مبینہ طور پر زخیرہ اندوزی کے لیے منتقل کی جاری تھی، چینی کی قیمتوں میں اضافے اور کھاد کی قلت کے باعث مبینہ طور پر تاجر ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک پکڑے گئے ٹرکس اور ٹرالر کا کوئی مالک سامنے نہیں آیا ہے جبکہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں کھاد اور چینی کسے منتقل کی جارہی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں