Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو دنیا میں بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو دنیا میں بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا سکینڈینیوین ممالک میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان کی دعوت پر نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان آرہے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ نوکیا کے فور جی فون کی سمپلنگ پاکستان میں ہو رہی ہے، سی ای او نوکیا سے فائیو جی اور 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

ملاقات میں قونصل جنرل ولی ایرولا نے ڈاکٹر عمر سیف کو نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں