ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم ہونے کے باعث 2 افراد جانبحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جھرک کے قریب حیدرآباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم ہو گیا۔
حادثے میں 2 افراد جانبحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو رول ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کیا گیا ہے جن میں شعیب، صاد، عدنان اور ابرار شامل ہیں۔
جانبحق ہونے والوں کی شناخت احمد خان سومرو اور محسن سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔
جانبحق ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کا بھتیجا اور کزن شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















