Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سلطان محمود

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے پولیٹکل آفیسر مسٹر رس میک پورٹلینڈ سے ملاقات کی ہے۔

 اس موقع پر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی سفارتکار کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔برطانیہ کے پاک، بھارت دونوں ممالک سے یکساں تعلقات ہیں لہذا برطانیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا رول ادا کرے۔

متعلقہ خبریں