Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کرکٹ ٹیم  پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ  کو مبارک باد دی جبکہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹورنامنٹ کے آنے والے میچز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے، اب تک پاکستان نے اپنے تمام میچز میں عمدہ کھیل کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بین الاقوامی شہرت کے حامل با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، بابر اعظم شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہر میچ میں عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی عمدہ کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ خبریں