الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسروں کو مہیا کرنے کی کی اجازت دیدی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ٹریننگ 4 ستمبر سے 16 ستمبر2023 تک پاکستان کے 16 مختلف شہروں میں کی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا مقصد انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے، ٹریننگ کی مانیٹرنگ کے لئے جدید سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 سینئر افسران اس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے۔



















