Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی لیڈر کو آزاد کرنے کے لیے عالمی قوتیں دباؤ ڈال رہی ہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر کو آزاد کرنے کے لیے عالمی قوتیں دباؤ ڈال رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر نظر آرہی ہے، دشمن تب وار کرتا جب ریاست کے اندر کوئی کمزوری نظر آئے، دشمن ملکی معیشت کی صورتحال کو دیکھ کر وار کر رہا ہے، قوم کو گوں مہ گوں کی کیفیت سے نکالنا ہے تو قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، پاکستان اس نہج پر کیسے پہنچا قوم کو بتایا جائے، 75 سال سے پاکستان میں تجربے کئے جا رہے ہیں۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں امن قائم کیا، نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، یہ بات درست ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر کچھ قوتیں نواز شریف سے ناراض ہیں، نواز شریف سے دوست ممالک خوش ہیں، عالمی قوتیں اور بعض دنیا کے ممالک پی ٹی آئی لیڈر کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات مدہم ہو رہے ہیں اور عالمی قوتیں پی ٹی آئی لیڈر کی حمایت میں سامنے آگئی ہے، پی ٹی آئی لیڈر کو آزاد کرنے کے لیے عالمی قوتیں دباؤ ڈال رہی ہیں، 72 سالہ نوجوان کہتا تھا ہم کوئی غلام ہیں؟ ہم غلام نہیں تھے مگر غلام سمجھا جا رہا ہے، وہ مالیاتی ادارے جن کی ڈومین نہیں، عالمی قوتیں کس حیثیت سے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر حملہ کر کے عالمی عدالتوں میں جانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، مہنگائی اور قرضوں کا انبار لینے پر منصفوں نے نوٹس کیوں نہیں لیا، ایک دفعہ سزا جزا کا عمل کر کے دیکھ لیں، 16 ماہ کی پی ڈی ایم کی حکومت کے غلط فیصلوں کا بوجھ ساری جماعتوں پر ڈالا جائے، 16 ماہ سارا ملبہ صرف ن لیگ پر ڈالنا غلط ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ مائنس نواز شریف کر کے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، نواز شریف کو آزادانہ اور منصفانہ الیکشن دیں، جنہوں نے عمرانی پراجیکٹ لانچ کیا تھا ان کو کٹہرے میں لانا ہو گا۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں