پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسن عباس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما احسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، سابق صوبائی وزیر غلام عباس کے فرزند احسن عباس کو 9 مئی کے واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے وہ پولیس کو مطلوب تھے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جیل جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما سردار طالب نکئی اور ایاز نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی اور بعدازاں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















