قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کی پیروی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن وکلاء کنونشن سے قانون دان بابر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں خواتین سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بند ہیں، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ سیاسی انتقام میں جیلوں میں بند خواتین کے حوالے سے ایکشن لیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ دستور ہو تو خواتین کو ایک کیس سے بری ہونے پر دوسرے کیس میں گرفتار نہیں کیا جاتا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کی پیروی میں ہے، آئین پاکستان کہتا ہے کہ 90 دنوں کے اندر انتخابات کروائیں جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















